ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کے مورور پہاڑی جنگل پر بھڑکی بڑے پیمانے پر آگ پر قابو پانے میں عوام اور فائر برگیڈ کامیاب

کمٹہ کے مورور پہاڑی جنگل پر بھڑکی بڑے پیمانے پر آگ پر قابو پانے میں عوام اور فائر برگیڈ کامیاب

Fri, 06 Dec 2019 20:13:03    S.O. News Service

کمٹہ :06؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مورور پہاڑ کے جنگل میں جمعرات کی دوپہر اچانک بہت بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پہاڑ کے جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع پاتے ہی فائر برگیڈ عملےنے عوام کے تعاون سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

جمعرات کی دوپہر کے وقت جنگل کی سوکھی گھاس اچانک آگ بھڑکتی عوام نے دیکھا تو فوری طورپر فائر برگیڈ سے رابطہ کرتے ہوئے جانکاری دی ۔ فائر برگیڈ جائے وقوع پر پہنچ کر عوام کے تعاون سے آگ بجھانےمیں کامیاب ہوئے ۔ آگ بھڑکنے کے دوران تیز ہوا چلنے سے آگ بڑے علاقے پر پھیل گئی جس کے نتیجےمیں کئی درخت اور پودے جل کر خاک ہونےکی ذرائع نے خبر دی ہے۔ شبہ جتایا گیا ہےکہ آوارہ لڑکوں کی شرارت ہوسکتی ہے۔


Share: